جمعہ 10 جنوری 2025 - 03:00
حدیث روز | بیٹیوں کی کامیاب شادی کے لیے امام حسن مجتبیٰ (ع) کی نصیحت

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں کامیاب شادی کے لیے نصیحت بیان فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مکارم الاخلاق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

جَاءَ رَجُلٌ إِلَى اَلْحَسَنِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ يَسْتَشِيرُهُ فِي تَزْوِيجِ اِبْنَتِهِ فَقَالَ زَوِّجْهَا مِنْ رَجُلٍ تَقِيٍّ فَإِنَّهُ إِنْ أَحَبَّهَا أَكْرَمَهَا وَ إِنْ أَبْغَضَهَا لَمْ يَظْلِمْهَا.

ایک مرد، اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں مشورے کے لیے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضرت نے اس سے فرمایا: اسے ایک نیک اور پرہیزگار شخص کی زوجیت میں دو کیونکہ اگر وہ اس سے محبت کرتا ہو گا تو اس سے عزت و اکرام سے پیش آئے گا اور اگر اس سے محبت نہ بھی کرتا ہوا تو کم از کم اس پر ظلم نہیں کرے گا۔

مکارم الأخلاق، جلد 1، صفحہ 204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha